تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ:بنگلا دیش کا آئرلینڈ کو جیتنے کیلئے 206رنز کاہدف

جنگ نیوز -
ڈھاکا....ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے آئرلینڈ کو جیتنے کیلئے 206ہدف دیا ہے۔ پوری بنگلا دیشی ٹیم 49.2اوورز میں 205رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ میر پور کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بلے باز کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔دوسری جانب آئرش بولرز نے اپنی اچھی بولنگ کی بدولت انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے تمیم اقبال44، مشفیق الرحیم36،رقیب الحسن38اور نعیم الاسلام 29رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بوتھا نے تین کھلاڑی پویلین پہنچائے ،جبکہ جونسٹن اور ڈوکریل نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.