5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارتی دہشت گردسربجیت کے وکیل کو جیل میں ملاقات کی اجازت
جنگ نیوز -
لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے وکیل کو جیل میں ملاقات کی اجازت دیدی۔کئی پاکستانیوں کے قتل کا مجرم بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہے۔ اسے عدالت کی طرف سے موت کی سزا کا حکم سنایا جا چکا ہے۔ بھارتی دہشت گرد سربجیت کے وکیل اویس شیخ نے ملاقات کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔اویس شیخ کا کہنا تھا کہ جیل حکام انہیں سربجیت سے ملنے نہیں دیتے عدالت ملاقات کی اجازت دے۔