تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : صنعتی علاقوں میں گزشتہ4 روزسے یومیہ4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کراچی...کے ای ایس سی کو گیس سپلائی متاثر ہونے سے صنعتی علاقوں میں گزشتہ4 روزسے یومیہ4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین جو ہر علی قندھاری نے جیو نیوز کو بتایا کہ صنعتی علاقوں میں گزشتہ چار روز سے جاری لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، جس سے درآمدی آرڈرز بروقت پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔کراچی الیکٹرک سپلائی کے ترجمان کے مطابق کے ای ایس سی کو110کی بجائے صرف60 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس مل رہی ہے،جس کے باعث بجلی کی پیداوارمیں کمی آئی ہے اور صنعتی علاقوں میں لوڈ شیدنگ کرنا ناگزیر ہوگیا ہے۔ترجمان کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور آنیوالے دنوں میں کے ای ایس سی کی گیس کی طلب110 ایم ایم سی ایف ڈی سے بھی تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.