تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے انتظامی اور تدریسی کیڈر الگ کر دیا

جنگ نیوز -
پشاور…محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے انتظامی اور تدریسی کیڈر الگ کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے انتظامی اور تدریسی کیڈر الگ کرنے کا اقدام قومی تعلیمی پالیسی 2009 پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے۔ جس کے تحت انتظامی کیڈر میں60 فیصد موجودہ تدریسی عملے سے اور چالیس فیصد اوپن میرٹ پر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے انتخاب کیا گیا ہے۔ ان منتظمین کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے تین مہینے تربیت دینے کا انتظام بھی کیا ہے۔ جس کیلئے حکومت نے بیس ملین روپے مختص کیے ہیں۔ ان منتظمین کو تربیت صوبائی ادارہ برائے تربیت)پائٹ( دیگا۔ انتظامی اور تدریسی کیڈر الگ کیے جانے کے بعد ان کے افسران کا تبادلہ ایک شعبے سے دورے شعبے میں نہیں کیا جا سکے گا۔ ادھرمحکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے دو ایڈیشنل ڈائریکٹروں اور21 ای ڈی اوز کی تقرریوں اور تبادلوں کا اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.