تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور ہائی کورٹ: فوزیہ وہاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا کا بیان دینے پر پیپلز پارٹی کی رہنما فوزیہ وہاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پہلی پیشی پر ہی مسترد کردی۔عدالت کے روبرو توہین عدالت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ دو افراد کے قتل میں ملوث ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا کا کیس عدالت میں ہے۔ فوزیہ وہاب نے پہلے ہی بیان دے دیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ فوزیہ وہاب کا یہ عمل توہین عدالت میں آتا ہے۔ مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ سیاستدان ایسے بیان دیتے رہتے ہیں ایسے بیانات کا نوٹس لینے کی ضرورت نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.