5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی : جوہر موڑپر شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے جوہر موڑ کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی ،فائربریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق شاپنگ سینٹر شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک ریسٹورنٹ اورتین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اتنے بڑے شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کے کوئی الات موجود نہیں تھے ۔