5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی،6افراد زخمی
جنگ نیوز -
ٹوبہ ٹیک سنگھ…ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گوجرہ روڈ پر مسافر بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے۔مسافر بس فیصل آباد سے صادق آباد جا رہی ہے۔ تھانہ صدر کے قریب گنے کی ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے میں محفوظ رہنے والے مسافروں کو دوسری بس کے ذریعے منزل پر روانہ کر دیا گیا۔