تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کے ایس ای میںآ ج بھی316پوائنٹس کی کمی، انڈیکس11223پر بند

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے آخری روز شدید مندی رہی اور انڈیکس تین ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ۔جمعہ کو مارکیٹ کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا مگر مسلم نواز گروپ کی جانب سے پیپلز پارٹی کو پنجاب حکومت سے الگ کرنے کی اطلاعات پر سرمایہ کار مارکیٹ میں محتاط نظر آئے جبکہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت بھی بازار حصص کو نیچے کی طرف لے گئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ا یس ای100 انڈیکس316 پوائنٹس کمی کے بعد11223 پوائنٹس پر بند ہوا جو نومبر2010 کے بعد انڈیکس کی کم ترین سطح ہے ۔ نمایاں کاروبار لوٹے پاکستان کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت99 پیسے کمی کے بعد14 روپے8 پیسے ہوگئی ۔ کے ایس ای تھرٹی انڈیکس306 پوائنٹس کمی کے بعد10756 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل آئندہ ہفتے بھی برقرار دکھائی دے سکتا ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.