5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہوانا میں دنیا کا سب سے بڑا سگا ر فیسٹول
جنگ نیوز -
ہوانا …کیوبا کے صدرمقام ہوانا میں دنیا کاسب سے بڑا سگا ر فیسٹول زو ر شو ر سے جاری ہے ۔نہا یت عمدہ معیار کی بدو لت ہوانا کے سگار دنیا بھر میں مشہورہیں اسی لحا ظ سے یہ فیسٹول بھی سگا ر کے شوقین افراد کے لیے نہایت کشش کاحامل ہے ۔اس فیسٹو ل میں سگا رکی فر وخت سے لے کر بہتر ین سگا ر بنا نے پر ورکشا پس کا انعقا د بھی کیا جا تا ہے۔واضح رہے کہ عام افراد کے لیے اس فیسٹو ل میں جا نا آ سان نہیں کیو نکہ اس کے ٹکٹ کی قیمت ایک ہزا ر ڈا لر سے بھی زیا دہ ہے ۔