5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:کٹی پہاڑی پر تعمیرچوکیوں کو گرا دیا جائے گا،اے این پی
جنگ نیوز -
کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ کراچی میں کٹی پہاڑی پر چوکیوں کی تعمیر نہ روکی گئی توانہیں گرا دیا جائے گا۔ باچاخان مرکزکراچی سے جاری بیان کے مطابق ترجمان کا کہناہے کہ پختون آبادیوں میں لسانی بنیادوں پر یکطرفہ اقدامات درست فعل نہیں بلکہ کراچی کے تمام نوگوایریازمیں بلاتفریق کارروائی کی جائے، صرف پختون آبادیوں میں چوکیوں کے قیام سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔