تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت نہیں ہے، لیاقت بلوچ

جنگ نیوز -
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کے پاس اکثریت نہیں، وہ ق لیگ سے نکالے گئے افراد پر انحصار کرکے اپنی سیاست میں ٹاٹ کا پیوند لگائے گی ۔ لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی سیاست منافقت پر مبنی تھی،دونوں جماعتیں تین سال تک حکومت کرتی رہیں، اس دوران جو خرابیاں پیدا ہوئیں دونوں اس کی ذمے دار ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالنے پر افراتفری پیدا ہوگی،حکمرانوں کو ناکامی تسلیم کرتے ہوئے نئے مینڈیٹ کے لئے عوام کے پاس جانا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.