تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نامکمل سفری دستاویزات،امریکی شہری پشاور میں گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی…نامکمل سفری دستاویزات پر امریکی شہری کو پشاور میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ خیبر پختون خوا پولیس کے سربراہ فیاض احمد طورو نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہری کو توسیع نہ ملنے پر اپنے ملک واپس بھیج دیا جائے گا۔امریکی شہری ایرن ڈی ہیون کو یونی ورسٹی ٹاون کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کی گرفتاری نامکمل دستاویزات پرعمل لائی گئی۔خیبر پختون خوا پولیس کے سربراہ فیاض احمد طورو نے جیونیوز سے گفت گو میں کہا ہے کہ امریکی شہری کے ویزے کی معیاد ختم ہوچکی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.