تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ابھیشک اور ایشوریہ بھی آسکر ایوارڈ میں شرکت کریں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کا پاور فلجوڑا ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے ،آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔یہ دونوں آج کل لاس اینجلس میں ہی ہیں۔ابھیشک اور ایشوریہ کو اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ آسکر اکیڈمی کی جانب سے بھیجا گیا ہے ،اس بات کا انکشاف سب سے پہلے امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں یہ لکھ کر کیا کہ ایشوریہ اور ابھیشک لاس اینجلس کے ایک اسٹور سے آسکرز میں پہننے والے کپڑے خرید رہے تھے جب ان کی ملاقات وارن بیٹی سے ہوئی ۔بھارتی ڈائریکٹر اشوتوش گواریکر بھی اس تقریب میں مدعو ہیں جبکہ اے آر رحمن بھی اس تقریب میں یہ امید لیے شرکت کریں گے کہ شاید اس بار بھی قسمت انہیں آسکر دلا دے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.