تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کولمبو میں پاکستانی اور سری لنکن ٹیموں کی کل میچ سے قبل نیٹ پریکٹس

جنگ نیوز -
کولمبو…کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کل اپنے گروپ کا اہم میچ سری لنکا کیخلاف کھیلے گی، کولمبو میں ہونیوالے گروپ اے کے اس میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں کینیا جبکہ سری لنکا نے کینڈا کو شکست دی تھی ، کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونیوالا یہ میچ ورلڈ کپ میں دونوں ہی ٹیموں کیلئے پہلا حقیقی امتحان ہوگا جس کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں نے طویل پریکٹس سیشن میں شرکت کی ۔ پاکستان ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم میں ایک ۔ دو نہیں تمام ہی کھلاڑی خطرناک ہیں، لیکن وہ میچ میں جیت کیلئے پر امید ہیں، دوسری جانب سری لنکا اٹیم نے بھی کولمبو میں پریکٹس کی ،پریس کانفرنس میں سری لنکن کپتان کمار سنگاکارانے کہا کہ پاکستانی ٹیم میچ ونرز پر مشتمل ہے جو کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ میچ میں کامیابی کیلئے دونوں ٹیموں کے یکساں چانسز ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.