تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اوگرا نے زائد قیمتوں پر بیس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں پرجرمانے عائد کردیئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد...اوگرا نے20 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف ، پیٹرول، مائع پٹرولیم گیس اور سی این جی کی مناسب قیمت نہ ہونے پر ساڑھے گیارہ لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کو ساڑھے چھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، شیل پاکستان کو ڈیڑھ لاکھ روپے۔کیلٹیکس شیرون کو پچاس ہزار روپے،پارکو بھی پچاس ہزار روپے۔جبکہ ایڈ مور پر ایک لاکھ اور اٹک پٹرولیم پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنیوں پر جرمانے زائد قیمت اور مناسب اسٹاک نہ ہونے پر عائد کیے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.