5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئی طاقت ملک میں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی ، عمران خان
جنگ نیوز -
مردان...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ خدا نے اپنے حالات بدلنے کا موقع عطا کردیا ہے،اب کوئی طاقت ملک میں تبدیلی کا راستہ نہیں روک سکتی۔مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گذشتہ تین سال کے دوران ملک کے قرضے دگنے ہو گئے ہیں اور مہنگائی کے ذریعے یہ قرض عوام سے وصول کیا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتدارمیں آکر 90 روز کے اندر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے ،اس وقت کوئی ریمنڈ ڈیوس ہاتھ میں بندوق لیے نہیں پھرے گا اورنہ ہی کوئی ڈرون حملوں میں مارا جائے گا۔