5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلزپارٹی کے جیالے دما دم مست قلندر کرنا جانتے ہیں،لطیف کھوسہ
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے گورنر سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے پیپلزپارٹی کی مصالحتی اور مفاہمتی پالیسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،جیالے دمادم مست قلندرکرنا جانتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس لاہور میں پیپلزلائرزفورم کے وفدسے ملاقات کے دوران کہی۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی مشکلات سے گھبراتی نہیں، صوبے میں حکم نہ ماننے والے وفاقی افسران کو او ایس ڈی بنادیاجائے گا۔پی ایل ایف پنجاب کے سیکرٹری جنرل افتخار شاہد نے بتایاکہ گورنر سے ملاقات میں لاہور ہائیکورٹ بار کے الیکشن میں صدارت کیلئے رائے بشیر احمداور سیکرٹری کے لئے ملک ارشد اعوان کی حمایت پر اتفاق کیا گیا۔