5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
عراق: بصرہ میں حکومت کیخلاف مظاہرہ، بہتر سہولیات کا مطالبہ
جنگ نیوز -
بصرہ ...عراق کے شہر بصرہ میں ہزاروں افرادنے حکومت کے خلاف مظاہرے کیا جس میں بنیادی ضروریات زندگی کی بہتر سہولتوں کا مطالبہ کیا گیا۔ بصرہ میں ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ضروریات زندگی کی سہولتوں کے لیے کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ۔مظاہرین نے بصرہ میں سرکاری عمارتوں کے گرد لگے کنکریٹ کے بلاکس ہٹا دئیے اور عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکورٹی فورسز اور مشتعل مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔