تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکی قونصل جنرل کی ریمنڈڈیوس سے ملاقاتیں

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے کوٹ لکھپت جیل میں ریمنڈ ڈیوس کے ساتھ چار گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ انہوں نے دو مرتبہ ون آن ون ملاقاتیں بھی کیں۔کارمیلا کانرائے تین افسروں کے ہمرا ہ صبح نو بجے کوٹ لکھپت جیل پہنچیں۔ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کی سماعت سے پہلے دو گھنٹے تک اس سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق کارمیلا نے ریمنڈ ڈیوس کو سفارتکار ہونے کی تحریری درخواست دی جو اس نے بعد میں عدالت میں پیش کی۔ سماعت کے بعد امریکی قونصل جنرل نے ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کی اور اس سے پولیس چالان کی کاپی حاصل کی۔ امریکی قونصل جنرل تقریبا ساڑھے چار گھنٹے تک سینٹرل جیل کوٹ لکھپت میں رہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.