5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پیپلز پارٹی کے وزرا خود ا ستعفیٰ نہیں دیں گے،فرحت اللہ بابر
جنگ نیوز -
اسلام آباد...صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا خود ا ستعفیٰ نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کے پنجاب حکومت سے وزرا کو الگ کرنے کے اعلان پر عمل درآمد کا انتظار کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمانوازشریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے، اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے عملی طور پر راہیں الگ کرنے کے بعدمناسب سیاسی رد عمل ظاہر کیا جائے گا۔