5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دو میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے فلسطینی فٹبال ٹیم لاہور پہنچ گئی
جنگ نیوز -
دو میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے فلسطینی فٹبال ٹیم لاہور پہنچ گئی
لاہور…دو میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے فلسطین کی16 رکنی فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی جہاں وہ اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلے گی۔فلسطین فٹ بال ٹیم کے استقبال کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن ،پنجاب فٹ بال فیڈریشن اورلاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔فلسطین کی فٹ بال ٹیم کا پاکستان میں یہ پہلا دورہ ہے اور وہ اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو لاہور کے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گی جبکہ دوسرا فٹ بال میچ چار مارچ کو دونوں فٹ بال ٹیمیں کراچی میں مد مقابل ہوں گی۔ فلسطین فٹ بال ٹیم کے بارہ ارکان کل لاہور پہچیں گے۔