تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خفیہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کو بے نقاب کیا جائے، آئی ایس آئی کا مطالبہ

جنگ نیوز -
لندن…برطانوی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں امریکی شہری کی گرفتاری کے بعدآئی ایس آئی نے سی آئی اے سے پاکستان میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث تمام افردکوبے نقاب کرنے کامطالبہ کیاہے۔ برطانوی اخبارکی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پاکستانی حکام نے پشاورسے امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون کوحراست میں لیا ہے جس کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی تھی۔اور وہ وہاں غیرقانونی طورپر مقیم تھا۔اخبارکے مطابق آئی ایس آئی نے سی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں موجوداپنے سرگرم خفیہ نیٹ ورک کے بارے میں وضاحت کرے ۔آئی ایس آئی کے ایک سینئر اہلکارنے اخبارسے گفت گومیں کہا ہے کہ سی آئی اے واضح کرے کہ یہ کون لوگ ہیں اور کیا کررہے ہیں۔انھیں چاہیے کہ وہ آئی ایس آئی کی پیٹھ پیچھے کارروائیوں کوروکیں۔ آئرن مارک ڈی ہیون کیٹالسٹ سروس نامی ایک سیکیورٹی ایجنسی چلا رہا تھا جو غیر ملکیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور اس کا دفتر اسلام آباد میں ہے ۔ پاکستان میں ڈی ہیون کے خلاف غیر قانونی قیام پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے آج پشاورکی عدالت میں پیش کیا جائے گا ،برطانوی اخبارکے مطابق امریکی سفارت خانے کی خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی ہیون براہ راست امریکی حکومت کاملازم نہیں ہے۔ تاہم قونصلر کی رسائی تک اس کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.