5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سری دیوی ایک با ر پھر فلمی دنیا میں تہلکہ مچانے کیلئے تیا ر
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…ماضی کی خوبرو بالی وڈ اداکارہ سری دیوی ایک بار پھر فلمی دنیا میں تہلکہ مچانے کیلئے تیار ہیں۔ سپر اسٹارامیتابھ بچن کی فلم "پا "کے ہدایت کارآربالکی نے اپنی نئی فلم میں ایک اہم رول کیلئے سری دیوی کا انتخاب کیا ہے جسےGauri Shindeڈائیریکٹ کریں گی۔سری دیوی اس فلم میں ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کریں گی جو انگریزی نہیں جانتی مگر اس کا شوہر ایک متحرک اور طاقتور شخصیت کا مالک ہے۔اس فلم میں بے جوڑ شادیوں کے نتیجے میں پیدا ہو نے والے مسائل کو اجاگر کیا جائے گاتاہم اس فلم کے ٹائٹل کے بارے میں فی الحال کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔سری دیوی نے اپنے کرادر کو پڑھنے کے بعد رضامندی کا اظہار کر دیا ہے اور اب و ہ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو نے کیلئے باقاعدگی سے جم میں ایکسر سائز کرتی نظر آرہی ہیں۔ تین سال قبل سری دیوی نے اپنے شوہر بونی کپور کی اجازت نہ ملنے کے بعد یش راج فلمز میں امیتابھ بچن کے مدِ مقابل کا م کرنے سے انکار کر دیا تھا تاہم اس مرتبہ وہ آر بالکی کی فلم میں کام کر نے میں کافی سنجیدہ ہیں۔