5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی سا ئنسدا نوں نے دنیا کا مختصر ترین کمپیو ٹر ایجا د کر لیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی سا ئنسدا نوں نے دنیا کا مختصر ترین کمپیو ٹر ایجا د کرلیا ہے جس کا حجم صرف ایک اسکوا ئر ملی میٹر ہے ۔ یہ کمیپو ٹر بنیا دی طور پر کالے پانی کے مرض میں مبتلا مریضو ں کے علا ج میں استعما ل ہو گا اور اسے انسا نی آنکھ میں نصب کیا جاسکے گا ۔د نیا کے یہ سب سے چھو ٹا کمپیو ٹر ما ئیکر و پرو سیسر، پر یشر سینسر،میموری،بیٹری،سو لر سیل اور وائر لیس ریڈیو پر مشتمل ہے جو انسانی آ نکھ کی تما م معلومات بیر ونی ذرائع کو منتقل کر سکے گا۔انسانی آ نکھ میں لگا ئے جانے کے بعد اس کی بیٹری چا رج کر نے کے لیے ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ روزانہ سور ج کی روشنی میں گز ارنا ضروری ہو گاجبکہ اس کی میمو ری ایک ہفتے تک معلوما ت محفوظ کر نے کے صلا حیت رکھتی ہے ۔