تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لیبیا : سویلین آبادی پر بمباری کی خبریں جھوٹی ہیں، سیف الاسلام قذافی

جنگ نیوز -
طرابلس …لیبیاکے صدرمعمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے توقع ظاہر کی ہے کہ زاویہ میں مذاکرات سے امن بحال ہوجائیگا۔ملک بھرمیں مظاہروں اورجھڑپوں کے باوجود ان کاکہناہے کہ طرابلس محفوظ ہے اوردیگرشہروں میں بھی راوی چین کی بنسی بجارہاہے۔طرابلس میں انٹرنیشنل میڈیاکے نمانئدوں سے خطاب کرتے ہوئے سیف الاسلام قذافی نے کہاکہ میڈیا پرسویلین آبادی پر بمباری کی خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں۔انھوں نے دعویٰ کیاملک کے بیشترحصوں میں امن ہے۔اب ہرجگہ سکون ہے ،طرابلس محفوظ ہے۔آج لیبیامیں کہیں کوئی ہلاکت ہوئی نہ حملہ،آج ہرچیز پرامن رہی ہر ایک خوش ہے۔ لہذاہمارے ملک میں دوبارہ امن ہورہاہے۔ سیف الاسلام قذافی کاکہنا تھا کہ جوقبائل ہتھیارڈال دیں گے انھیں کوئی نقصان نہیں ہوگا، دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جائیں گے۔حقیقت میں صرف دومغربی شہروں زاویہ اورمصراتہ میں مسائل ہیں جہاں دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جارہے ہیں ۔ جنھوں نے فوجی بیرکوں پر حملہ کیا ہے اور ہتھیار و گولہ بارود یہاں تک کہ ٹینکوں کو بھی چوری کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.