5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور: پی پی وزراء دفتر نہیں گئے، راجا ریاض نے گاڑی واپس کردی
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب میں پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر راجا ریاض نے بلٹ پروف سرکاری گاڑی واپس بھجوا دی۔لاہور سے جاری بیان میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی صوبائی وزیر آج دفتر نہیں گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے کسی لیڈر نے پیپلز پارٹی کے کسی وزیر پرکرپشن کا الزام نہیں لگایا۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرا پر پیپلزپارٹی کی قیادت کا اعتماد ان کی کامیابی ہے۔