تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں، عاصمہ جہانگیر

جنگ نیوز -
لاہور…سپریم کورٹ بار کی صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلافات جمہوریت کا حصہ ہیں۔ تاہم وقت اور عوام بتائیں گے کہ ایسا کرنیوالے درست ہیں یا نہیں۔ لاہور میں جیو نیوز کے نمائندے ریاض شاکر سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانی پڑ رہی ہے، گریٹ گیم کا حصہ ہوں گے تو صرف امریکی ہی نہیں دوسری غیرملکی ایجنسیاں بھی پاکستان میں کام کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں چائنیز بیٹھے ہیں، روسی بھی موجودہیں جبکہ امریکیوں کی سرگرمیاں سب کے سامنے ہیں۔ عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کیلئے جج بننا کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ان کے چیمبر کا کوئی رکن یا ان کی بہن بھی جج نہیں بنیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.