5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
راولپنڈی: بارالیکشن کیلئے پولنگ، شوکت عزیزاور الیاس شیخ میں کانٹے کا مقابلہ
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راول پنڈی کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے،صدر کی نشست پر شوکت عزیز صدیقی اور محمد الیاس شیخ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ صبح نو بجے شروع ہو کر شام چار بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اضلاع اور تحصیل بارز کے3640 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ نائب صدر کی نشست کیلئے سید اظہر نوید شاہ پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جن کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر ملک سعید خان اور راجا امجد محمود اور جوائنٹ سیکرٹری کیلئے آمنہ بانو اور آفتاب عالم ورک میدان میں ہیں۔ مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پر آٹھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے۔