تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

حکومت عوامی مسائل حل کرتی توساتھ دیتے،نوازشریف

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بتایا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے مسائل حل کرتی تو اس کا ساتھ دیتے۔ پنجاب حکومت سے پیپلز پارٹی کی علیحدگی ن لیگ کے کارکنوں کے دل کی آواز تھی۔وہ لاہور میں ہزارہ اور بنوں اضلاع کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ، بیروزگاری، مہنگائی اور کرپشن نے ہر شہری کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ لانگ مارچ نے ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم آئین اور انصاف کی علمبردارہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے انقلابی جذبے سے ملک کی تعمیرنو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کا مقدس فریضہ انجام دے رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلم لیگ ملک کو موجودہ مشکلات سے نکال سکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.