تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

صدر زرداری کی امیر کویت سے ملاقات

جنگ نیوز -
کویت سٹی … صدر آصف زرداری نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کویت سٹی میں ہوئی ۔ صدر زرداری اور امیر کویت نے وسیع تر تجارتی تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا ۔ صدر زرداری کویت کے یوم آزادی کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کیلئے جمعے کو دو روزہ سرکاری دورے پر کویت سٹی پہنچے ۔ ایئرپورٹ پر امیر کویت نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم شیخ ناصر ال محمد کویت میں پاکستانی سفیر افتخار عزیز اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.