5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور سینٹرل جیل میں گرفتار امریکی شہری سے ایم پی فور پلیئر برآمد
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سینٹرل جیل حکام نے امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون سے ایم پی فور پلیئر تحویل میں لے لیا ہے ۔امریکی شہری آئرن مارک ڈی ہیون کوعدالتی حکم پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں جیل عملہ نے تلاشی کے دوران اس سے ایم پی فور پلیئرقبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ جیل حکام کے مطابق ایم پی فور پلیئرمیں مشکوک تصاویر نہ ہوئیں توامریکی شہری کو واپس کردیا جائیگا۔ جیل حکام کے مطابق آئرن مارک ڈی ہیون کو سینٹرل جیل پشاور میں عام قیدیوں کے ساتھ بیرک نمبر ایم بی ٹو میں رکھا گیا ہے اور اسے جیل میں سی کلاس دی گئی ہے۔