5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مڈ ٹرم الیکشن ہوئے تو اگلی حکومت2 سال بھی پورے نہیں کریگی،غلام بلور
جنگ نیوز -
لاہور…ریلوے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ مڈٹرم الیکشن نہیں ہوں گے اگر ایسا ہوا تو اگلی حکومت دو سال بھی پورے نہیں کر سکے گی۔وہ ریلوے ورکشاپ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ مڈٹرم الیکشن ہوئے تو نوے کی دہائی والی صورتحال پیدا ہو جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یونی فکیشن بلاک بنانا اچھا قدم نہیں۔ لوٹا بننے والوں کو پارٹی سیٹ سے مستعفی ہو کر دوبارہ الیکشن لڑنا چاہئے تھا۔ غلام بلور کا کہنا تھا کہ پختون کی موت نظر انداز کر دی جاتی ہے اور پنجابی کے مرنے پر واویلا ہوتا ہے۔