تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور:شہری رات گئے تک ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے رہے

جنگ نیوز -
لاہور:شہری رات گئے تک ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے رہے

لاہور…لاہور کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کو ہونے والے موسلادھاربارش اورزوردار ژالہ باری سے اہلیان لاہور کے جوش میں کمی نہیں آئی۔زنداں دلان لاہور رات گئے تک لطف اندوز ہوتے رہے۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری نے تھکن کا احساس ختم کر دیا ۔دن کو مو سم سے لطف اندوز ہونے کا۔ شروع ہونے والا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ۔ پاکستان ٹیم کی جیت کی خوشی دل میں لیے لوگ ژالہ باری کا نظارہ کرنے کے لیے دیر تک سڑکوں پر گھومتے رہے اور ایک دوسرے پر برف پھینکتے رہے، یہ باراتی بھی شاید بھول گئے ہیں کہ انھیں جانا کہیں اور ہے ۔موسم کے مزے لینے یہ بھی گاڑیوں سے نکل آئے۔ایسے میں منچلوں کے ڈانس نے موسم کو گرما دیا ۔لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہاہے جیسے وہ سیر کو مری آئے ہوں ۔یہ دن لاہوریوں کو یاد رہے گا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.