5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت:رشوت کے الزام میں اعلیٰ افسر بیوی اور ساتھیوں سمیت گرفتار
جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارت کی نیشنل ایلومینئم کمپنی کے سربراہ ابھے کمار ، ان کی بیوی اور دو ساتھیوں کو رشوت لینے کے الزام میں عدالتی حکم پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ابھے کمار ، ان کی بیوی اور دو بچوں کو جمعے کو روز گرفتار کیا گیا ۔ ابھے کمار گرفتاری سے پہلے ہی معطل ہوچکے تھے ۔ سی بی آئی کے مطابق اُن پر مدھیہ پردیش میں ایک کاروباری گروپ کے ساتھ معاہدے کے عوض سونا اور نقد رقم بطور رشوت وصول کرنے کا الزام ہے ۔ سی بی آئی نے نئی دلی میں ابھے کمار کی بیوی کے نام پر ایک بینک کے لاکر سے تقریباً گیارہ کلوگرام سونا اور 29 لاکھ 50 ہزار روپے برامد کرکے اپنی تحویل میں لئے ہیں ۔ عدالت میں ابھے کمار کی بیوی نے بیان دیا ہے کہ یہ لاکر ان کا ہے اور اس سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں ۔ ابھے کمار نے بھی عدالت میں اپنی بے گناہی پر اصرار کیا ہے ۔