تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک میں کل سے بارشوں،برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر مقامات میں پیر سے بدھ تک جب کہ پنجاب اورخیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارشیں ہوں گی، منگل اور بدھ کے روز مری سمیت گلیات، نیلم ویلی ، سوات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برف باری کا امکان ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ مری میں ایک فٹ برف پڑی ، سب سے زیادہ بارش راولا کوٹ میں 28 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.