5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فلسطینی فٹبال ٹیم کے مزید 12 ارکان لاہور پہنچ گئے
جنگ نیوز -
لاہور…دو میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے فلسطین کی اٹھائیس رکنی فٹ بال ٹیم کے مزید بارہ ارکان لاہور پہنچ گئے۔گزشتہ روزفلسطینی ٹیم کے سولہ فٹبالر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے تھے۔ آج وفد کے مزید بارہ ارکان بھی لاہور پہنچ گئے۔ ان کے استقبال کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن ،پنجاب فٹ بال فیڈریشن اور لاہور ڈسٹرکٹ فٹ بال فیڈریشن کے عہدیدار موجود تھے۔ فلسطینی فٹ بال ٹیم کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ وہ اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو لاہور کے پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ دوسرا میچ چار مارچ کو کراچی میں ہو گا۔