5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور:ورلڈ کپ میں کامیابیوں نے نوجوانوں میں جوش و ولولہ پیداکردیا
جنگ نیوز -
پشاور…عالمی کپ کے اہم میچ میں قومی ٹیم کی کامیابی نے کرکٹ کے شائقین اور نوجوانوں میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کردیا ہے ۔ جوشیلے نوجوان گیند بلے اٹھائے میدانوں میں نکل آئے ہیں۔ کولمبو میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف کامیابی سے پشاورمیں کھیل کے میدانوں کی رونقیں بڑھ گئیں۔آج شہر کے مختلف گراونڈز کھلاڑیوں سے کچھا کھچ بھرگئے۔ قومی ٹیم کی فتح کے جوش میں مقامی کھلاڑی بھی چوکوں ، چھکوں پر اتر آئے۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں ناقص فیلڈنگ پر نوجواں کافی ناخوش دکھائی دے رہے تھے۔ تاہم ٹیم کی جیت نے ساری کدورتوں کو مٹا دیا۔۔ کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کی کامیابی کو کھیل کے فروغ کے لئے اہم قرار دیاہے۔کھلاڑیوں کے لئے گروانڈ میں منرل واٹراور جوسزتو دستیاب نہیں تھے تاہم بریک کے دوران وہ فروٹ چاٹ اور چپس کھا کر دوسری اننگزکے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔