تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لاہور میں ژالہ باری کے بعد موسم صاف ہو گیا

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں پینتیس سال بعد گزشتہ روز زبردست ژالہ باری ہوئی۔جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی۔ آج شہرمیں دھوپ نکلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ژالہ باری انجوائے کرنے کے لئے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ انہوں نے موسم سے خوب لطف اٹھایا۔ تاہم آج کا دن کل کی نسبت قدرے مختلف تھا، صبح سورج نکلا اور دھوپ چمکنے لگی۔چھٹی کی وجہ سے لوگوں نے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔ ادھر عام دنوں کی نسبت آج ناشتے کی دکانوں پر خوب رش دیکھنے کو ملا۔ لوگ سری پائے، پوری حلوے، بونگ اور نہاری سے لطف اندوز ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.