5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کرا چی پربننے والی پہلی سائنس فکشن فلم" کو لاچی"کاٹریلرانٹرنیٹ پر پیش
جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان کے سب سے گنجان آبا د شہر کراچی کے مسائل پر بننے والی پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم کو لاچی کا ٹریلر تشہیر کیلئے انٹر نیٹ پر پیش کر دیا گیاہے۔اس فلم کی کہانی کو آسٹریلوی رائٹر Summer Nicksنے تحریر کیا ہے جس میں گزشتہ پانچ سالوں میں بدلتے عالمی حالات کے کراچی پر اثرات،ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکے اور اُن تما م مسائل پر روشنی ڈالنے کی کو شش کی گئی ہے جن کا سا منا یہ شہر کررہاہے جبکہ اس فلم کے اختتام میں کراچی کی تباہی اور بر بادی کو دیکھایا گیاہے۔Summer Nicks،مہر جعفری اور Craig Peter Jonesکی پرڈیوس کردہ اس فلم کوMansoor Mujahidنے ڈائیریکٹ کیا ہے جس میں پاکستا نی اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ اہم موضوع پر بننے والی اس فلم میں60فیصد انگریزی ،20فیصد اردو جبکہ 20فیصدپنجابی زبان کا استعما ل کیا گیا ہے۔ اس فلم کو اس سال نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا جبکہ انٹرنیٹ پر اس فلم کے تشہیر ی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔