5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستا ن سے شکست کے بعد ٹیم مشکل میں نہیں، آئندہ میچز پر نظر ہے،کمارسنگاکارا
جنگ نیوز -
کولمبو…سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کپتان کمار سنگا کارا کا کہنا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد ٹیم مشکل میں نہیں بلکہ ان کی نظریں کینیا اور آسٹریلیا کے خلاف میچز پر مرکوز ہیں ۔کمار سنگا ا کارا کا کہنا تھا کہ آئندہ میچز میں وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے جو ان سے پاکستان کے خلاف میچ میں سرزد ہوئیں ، بولرز کو لائن اور لینتھ پربولنگ کے ساتھ ٹیم کو بڑی پارٹنر شپس کی بھی ضرورت ہے ، سری لنکن کپتان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ بات بھی یقینی بنانا ہوگی کہ اہم موڑ پر ان کی وکٹیں نہ گرنے پائیں ،سنگا کارا کا کہنا تھا کہ لیستھ مالنگا کی انجری اب بہت بہتر ہے۔