تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملکی سلامتی ، وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرشاہ محمود قریشی اور حکومت کے مؤقف میں کوئی فرق نہیں،گیس کی تقسیم کا فارمولا نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی نے نہیں،بلکہ آئین نے طے کرنا ہے، جبکہ شہبازشریف کو پتہ ہے کہ گیس کی تقسیم کا معاملہ آئین میں طے ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم گیلانی نے لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں کیا،انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پیپلز پارٹی میں ہیں اوران کامستقبل بھی پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بے اختیار وزرا کو ہٹائے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،ان کی جماعت ہارس ٹریڈنگ نہیں کرے گی بلکہ مسلم لیگ ن کو قومی معاملات پر ساتھ لے کر چلے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا معاملہ10نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے اوریہ معاملہ مشترکہ مفادات کی کونسل میں لے جانے سے شہباز شریف نے روکا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی45دن کی پیشکش کو خلوص نیت سے قبول کیا۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر پوری قوم کا مؤقف ایک ہے،اورملکی سلامتی،عزت اور وقار پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائیگا،وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی اپوزیشن صرف ایشوز کی سیاست کریگی،ان کی سیاست اقتدار کے لئے نہیں،بلکہ آئندہ نسلوں کے لئے ہے،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے اور کابینہ میں واپسی کیلئے ان کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.