تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوازشریف سے محبت میں اعتزاز آئین کو بدنام نہ کریں،چودھری ظہیر

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا ہے کہ نواز شریف کی محبت میں اعتزاز احسن آئین کو بدنام نہ کریں۔انہوں نے یہ بات پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کے سیکرٹری اطلاعات رائے اشفاق کھرل کی قیادت میں وفد سے گفتگو میں کہی ۔چودھری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ سینئر قانون دان اعتزاز احسن کے منہ سے لوٹا گردی کے حق میں دلائل سے دکھ ہوا، فراغت سے بچنے کیلئے لوٹا کریسی کو جائز قرار دینے کے بجائے کوئی اور مصروفیت ڈھونڈیں اور اپنا امیج خراب نہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.