5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یکم مارچ کو مذاکرات شروع ہونگے
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یکم مارچ کواسلام آباد میں مذاکرات شروع ہونگے،وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت11اعشاریہ تین ارب ڈالر کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کی درخواست کی جائیگی ۔وزارت خزانہ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو درخواست کی جائیگی کہ پانچویں اقتصادی جائزے کیلئے 31مارچ تک کا وقت رکھا جائے ۔حکام کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے راضی ہونے کی صورت میں اپریل مئی میں پانچواں اقتصادی جائزہ مکمل ہو جائیگا اور پاکستان کو جون میں1.70ارب ڈالر کی چھٹی قسط ملنا متوقع ہے ۔ آئی ایم ایف کی طرف سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ریفارمڈ جی ایس ٹی کا نفاذ اور پاور سیکٹر کو دی جانے والی سبسڈیز کا خاتمہ کیا جائے ۔