تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جیو نیوز کے شہید نوجوان رپورٹر ولی خان بابر کا چہلم

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . شہید صحافت اور جیونیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کو ہم سے بچھڑے چالیس45روز گزرگئے لیکن ان کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی آج ان کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چہلم کا انعقاد کیا گیا ہے۔ٹیم جیو کے شہید رکن ولی خان بابر کو تیرہ جنوری کو نامعلوم دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا۔ان کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ارباب اختیار کی جانب سے کئی دعوے کئے گئے لیکن اب تک کوئی پیشرفت نظرنہیں آتی۔آج شہیدصحافت ولی خان بابر کا چہلم ان کی رہائشگاہ بی194 بلاک این نارتھ ناظم آباد میں ظہر تا عصر منعقد کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.