تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈکپ کر کٹ : بھارت اور انگلینڈ کا سنسنی خیزمیچ برابری پر ختم

جنگ نیوز -
بنگلور . . . . . ورلڈکپ کر کٹ میں بھارت اور انگلینڈ کا سنسنی خیزمیچ برابری پر ختم ہو گیا، چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں ہونے والے گروپ بی کے اہم ترین میچ میں دونوں ٹیموں کا اسکور مقررہ50اوورز میں338رنز رہا۔ انگلش کپتان اسٹراس کی اننگز شاندار رہی انہوں 145گیندوں پر158رنز کی اننگز کھیلی جس میں18چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ایک موقع پر میچ انگلینڈ کے حق میں ہو تا نظر آرہاتھا کہ ظہیر خان نے متواتر دو گیندوں پر پہلے ائن بیل69 اور بعد میں اسٹراس158کی اننگز کا خاتمہ کر دیا اور میچ میں انڈیا واپس آگیا ۔آخری اوور میں انگلینڈ کو 14رنز درکار تھے جس میں اجمل شہزاد نے چھکا مار کر اسٹیڈیم میں موجود تمام بھارتی شائقین کی سانسوں کو روک دیا،اب انگلینڈ کو جیت کیلئے2گیندوں میں4رنز درکار تھے لیکن انگلش بیٹسمین 3رن بنا سکے یوں یہ دلچسپ اور سنسنی خیز میچ برابری پر ختم ہوا۔انگلش کپتان کو عمدہ اننگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔جیو سپر نے یہ سنسنی خیز میچ چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلور بھارت سے براہ راست نشر کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.