تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ڈاکٹر بابر اعوان کی مادھو لال حسین کے مزار پر حاضری

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وفاقی وزیرقانون بابر اعوان نے لاہور میں حضرت مادھو لال حسین کے مزار پر حاضری دی تاہم وہاں موجود کارکنوں سے خطاب کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ڈاکٹر بابراعوان نے حضرت مادھو لال حسین کے مزار پر چادرچڑھائی اور دعا مانگی،مزار کے باہر ان کے خطاب کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی جانب سے اسٹیج سجایا گیا اور کرسیاں رکھی گئی تھیں اور تہنیتی بینرز لگائے گئے تھے،لیکن کارکنوں کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب وہ ،وفاقی وزیر کیلئے خیرمقدمی نعرے لگاتے رہ گئے اور بابر اعوان وہاں سے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر اسٹیج سیکرٹری کو یہ دلچسپ اعلان کرنا پڑا کہ بابراعوان آج بہت مصروف ہیں اور شہبازشریف سے مذاکرات کیلئے گئے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.