5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نوازشریف کی ڈرائنگ روم سیاست پرعوام کو یقین نہیں،منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ عوام نوازشریف کے ڈارئنگ روم اعلانات پر یقین نہیں رکھتے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے ڈرامہ رچایا۔منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے ذمے داران کی ورکشاپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن نے کہا کہ ملک میں موجودہ بحران کی ذمے دار پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ہیں ، نوازشریف کو اس گناہ پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں ریمنڈ ڈیوس کو ملک سے باہر بھجوانا چاہتی ہیں۔عبادالرحمن کو کچلنے والی گاڑی کی بازیابی کیلئے پنجاب حکومت کو فوج کی مدد لینا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات کے باعث مڈٹرم الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔