5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان اور برطانیہ میں تعاون جاری رہنا چاہیے،نواز شریف
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات رائے ونڈ فارم میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن سے گفتگو میں کہی۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی ملاقات میں موجود تھے۔نواز شریف نے لاہور میں برٹش نیشنلز اوورسیز آفس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آفس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی۔ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ،پاکستان میں عوامی بہبود کے منصوبوں میں تعاون جاری رکھے گی۔