5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :شادی کی تقریب میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 3 میں شادی کی تقریب ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤوں نے دلہن کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کی ۔ شادی ہال کے ویٹرز نے بتایا کہ ڈاکو کچن کے راستے سے ہال میں داخل ہوئے۔جبکہ پولیس واقعے کے 40 منٹ بعد پہنچی۔ واقع کے بعد پولیس نے6 ویٹرز اور سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے ۔