تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مچھلی کھانے سے الزائمر کے خلاف مزاحمت میں مدد ملتی ہے، تحقیق

جنگ نیوز -
نیویارک…انسانی صحت کے لئے مچھلی کی اہمیت سے انکار نا ممکن ہے۔ایک نئی تحقیق کے مطابق خوراک میں مچھلی کا مناسب استعمال دماغی مرض الزائمر کا حملہ روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔دا جنرل آف نیورو سائنس امریکا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خوراک میں مچھلی کا استعمال یاد داشت متاثر کرنے والی بیماری الزائمر سے دور رہنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق مچھلی میں پائے جانے والے فیٹی ایسڈز، اومیگا تھری اور دیگر قدرتی اجزا دماغ کو نقصان پہنچانے والے خطرناک عناصر پیدا ہونے کا عمل سست بناتے ہیں۔اور مچھلی میں موجود اومیگا تھری حافظہ مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.